مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک - ایران سرحدی شہر تفتان کے علاقے میں راجے کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ پر پک اپ گاڑی چڑھنے سے وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ اور گاڑی میں سوار خاتون فریدہ بی بی، حاجی غلام اور ایک اور شخص موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور خان محمد زخمی ہوا۔ یہ افراد پاکستان سے ایران میں داخل ہونے جا رہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال تفتان میں زائرین پر خودکش حملہ بھی ہوا تھا جس میں درجنوں زائرین شہید و زخمی ہو گئے تھے۔
پیغام کا اختتام/