اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر میں 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے علاقے ہلمت پورہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 5 عسکریت پسند اور 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۸۶۸
تاریخ اشاعت: 16:36 - March 22, 2018

کشمیر میں 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے ہلمت پورہ علاقہ میں دو روز سے جاری طویل اور خونریز جھڑپ میں 5عسکریت پسند، پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے 2 اہلکار اور 3 فوجی اہلکار مارے گئے۔ اس دوران ایک فوجی اہلکار لاپتہ ہوگیا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے اپنی کارروائی کو وسعت دے کر باتر گام تک بڑھا دیا اور وہاں گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کردی گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں رات بھر وقفے وقفے سے گولیو ں کا تبادلہ جاری رہا ۔

ادھرسید علی گیلانی نے ہلمت پورہ کپوارہ میں جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں کو جبکہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پولیس اور آرمی کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں