16 October 2024

داعش کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ہندوستانیوں کی لاشیں برآمد

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے عراق میں داعش کے ہاتھوں اغوا ہونے والے انتالیس شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۸۰
تاریخ اشاعت: 5:27 - March 24, 2018

داعش کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ہندوستانیوں کی لاشیں برآمدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی  وزیر خارجہ سشماسوراج نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سن دو ہزار چودہ میں موصل سے جن ہندوستانی مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا وہ قتل کر دیئے گئے ہیں۔

اغوا کیے جانے والے ہندوستان مزدوروں میں سے زیادہ تر کا تعلق ہندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب سے بتایا جاتا ہے اور انہیں تین سال قبل داعش دہشت گردوں نے اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ حالات خراب ہونے کے بعد موصل سے کسی دوسرے شہر منتقل ہو رہے تھے۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ نے بتایا کہ داعشی دہشت گردوں کے ہاتھوں مزدوروں کے قتل کی تصدیق ہو جانے کے بعد ہندوستان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ، وی کے سنگھ لاشوں کو تحویل میں لینے کے لیے عراق پہنچ گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں