اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں متعدد عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
خبر کا کوڈ: ۹۸۶
تاریخ اشاعت: 23:16 - April 02, 2018

کشمیر میں 8 عسکریت پسند ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران 8 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے 7 کشمیریوں کی لاشیں شوپیاں میں ایک گاؤں سے ملیں جب کہ ایک عسکریت پسند ضلع اسلام آباد کےعلاقے دیالگام میں ہلاک ہوا۔ 

ہندوستان کی پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ عسکریت پسند فوج سے جھڑپ کے دوران مارے گئے اور ان کا تعلق عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے ہےجن میں اعلیٰ مجاہد کمانڈربھی شامل ہیں۔

دوسری جانب جنوبی کشمیر کے علاقے کچدورا میں ہونے والی ایک جھڑپ میں تین ہندوستانی فوجی زخمی ہوئے۔ جبکہ ضلع اسلام آباد میں ہندوستان کی پولیس نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں