اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عراق میں داعش کے جلاد کی ہلاکت

داعش کے جلاد سے معروف تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا ایک سرغنہ مغربی عراق میں الانبار کے بیابان میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔ `
خبر کا کوڈ: ۹۸۸
تاریخ اشاعت: 23:26 - April 02, 2018

عراق میں داعش کے جلاد کی ہلاکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے اس سرغنہ کا نام ابو طاہا تیونسی ہے جو اپنے نو دیگر دہشت گرد ساتھیوں کے ساتھ عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے اس کارروائی میں تکفیری دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود نیز شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔

دسمبر دو ہزار سترہ میں عراق میں داعش کے وجود کے خاتمے کے اعلان کے باوجود اس ملک کے بعض علاقوں، خاص طور سے دارالحکومت بغداد کے اطراف کے بعض علاقوں میں دہشت گردانہ حملے ہوتے رہتے ہیں۔ دریں اثناعراقی پارلیمنٹ میں ایزدی کردوں کے نمائندے فیان دخیل نے کہا ہے کہ ایزدی قبیلے کی اکتّیس سو عورتوں اور لڑکیوں کا، کہ جن کو داعش دہشت گرد گروہ نے اسیر کر لیا تھا، اب تک کوئی پتہ نہیں ہے اور انھیں تلاش کرنے کی کوشش بدستور جاری ہے۔

داعش دہشت گرد گروہ نے دو ہزار چودہ میں صوبے نینوا کے شہر سنجار پر قبضہ کرنے کے بعد، کہ جہاں بیشتر ایزدی لوگ آباد ہیں، پانچ ہزر سے زائد عورتوں اور لڑکیوں کو قیدی بنا نے کے بعد انھیں موصل اور شام کے بازاروں میں فروخت کر دیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں