اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی کمپنی آرامکو پربیلسٹک میزائل سے حملہ

یمن پر سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فورسز اور عوامی رضاکار فورسز کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۳۷
تاریخ اشاعت: 23:23 - April 05, 2018

سعودی کمپنی آرامکو پربیلسٹک میزائل سے حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، صوبہ جیزان میں واقع آرامکو تیل کمپنی پر یمنی فوج نے بدر-1 بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی یمنی فوج نے مختصر رینج والا بدر-1 نامی میزائل سے آرامکو کمپنی کو نشانہ بنایا تھا۔

آرامکو کمپنی پر یمنی فوج کا یہ تیسرا میزائل حملہ ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل یمنی فوج نے بدر -1 نامی بیلسٹک میزائل بنانے کا اعلان کیا تھا۔

یمنی وزارت دفاع کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان میں سعودی عرب کی کمپنی آرامکو پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فورسز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے 300 اہم مراکز اس کے میزائلوں کی زد میں ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں