دہشتگردوں کی ناکامی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ ایران و پاکستان کی سرحد کے قریب واقع شہر میر جاوہ میں ایران کے بہادر سپوتوں نے آج علی الصبح دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی برج پر قبضہ کرنے کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔
خبر کا کوڈ: 1241
تاریخ اشاعت: 19 April 2018 - 03:46 - 10July 2639

دہشتگردوں کی ناکامیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قدس بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا ایک گروہ پاکستان سے ایران میں داخل ہوا اور سرحدی علاقے میل 89 میں ایک سکیورٹی برج پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے ایران کے بہادر سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے ناکام بنا دیا جس کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی اور فرار ہوئے۔ 

دہشتگردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے 2 اورایک سرحدی سکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں  نے گزشتہ چند سالوں کے دوران پاک ایران سرحدی علاقوں میں پاکستان سے داخل ہو کر کئی ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً