دہشت گردی کے خلاف جنگ

چین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب کو مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئیے۔
خبر کا کوڈ: 1292
تاریخ اشاعت: 22 April 2018 - 22:44 - 13July 2639

دہشت گردی کے خلاف جنگمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چیونگ نے کہا کہ دہشت  گردی ایک ایسا دشمن ہے جس کا سب کو سامنا ہے،عالمی برادری کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل جل کرکام کرنا چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی ستائش کی جائے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد میں اپنا حصہ شامل کرنا چاہیے۔

شنگہائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے آئندہ ہفتے اجلاس سے متعلق ترجمان نے بتایا کہ  سیکیورٹی اور اس سے متعلقہ امور کو ایجنڈے میں ترجیح دی جائے گی، جب سے ایس سی او کا قیام عمل میں آیا ہے سیکیورٹی اس کا نصب العین رہا ہے اور جب آئندہ اجلاس میں تنظیم  کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم بیٹھیں گے تو سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ لندن میں ایک تقریب کے دوران ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا تھا ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً