شامی علاقہ قلمون آزاد، شام کا پرچم نصب

شامی فورسز نے شام کے علاقہ مشرقی قلمون کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1321
تاریخ اشاعت: 26 April 2018 - 17:54 - 17July 2639

شامی علاقہ قلمون آزاد، شام کا پرچم نصبمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شامی فورسز نے شام کے علاقہ مشرقی قلمون کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرتے ہوئے اس علاقہ پر شام کے پرچم کو نصب کر دیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق اس علاقہ سے دہشت گرد اپنے اہل و عیال کے ہمراہ ایک معاہدے کے تحت خارج ہوگئے ہیں جس کے بعد اس علاقہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک علاقہ قراردیتے ہوئے شامی پرچم نصب کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قلمون دارالحکومت دمشق سے 60 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ قلمون کے الرحیبہ، ناصریہ اور جیرود علاقوں سے ہزاروں دہشت گرد شام کے شمال میں منتقل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شام میں د ہشت گردوں کو تاریخی شکست کا سامنا ہے اور دہشت گردوں کے حامی ممالک اور ان کے زرخرید آلہ کاروں اور سہولت کاروں کی بے بسی دیکھنے والی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً