مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکا میں مسلسل فائرنگ اور تشدد آمیز واقعات کے دوران جمعے کی صبح ریاست ٹینسی کے شہر نشویل میں ایک شاپنگ سینٹر میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا فائرنگ میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں -
حملہ آور نے گولیاں چلانے کے بعد اپنا اسلحہ زمین پر رکھ کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا - فائرنگ کے بعد شاپنگ سینٹر کو جو شہر کا سب سے بڑا تجارتی مرکز شمارہوتا ہے لوگوں سے خالی کرالیا گیا - اس واقعے سے چند گھنٹے قبل ریاست میسوری میں ایک چودہ سالہ نوجوان گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا -
امریکا میں گن کلچر کی وجہ سے سالانہ ہزاروں افراد مارے جاتے ہیں -