اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بیلجیئم میں اغوا اور فائرنگ کا واقعہ

بیلجیئم کے شہر لیگئی میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ حملہ آور خود بھی مارا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۱۶
تاریخ اشاعت: 23:26 - May 29, 2018

بیلجیئم میں اغوا اور فائرنگ کا واقعہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بیلجیئم کے شہر لیگئی میں ایک مسلح شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر اور دو پولیس اہلکار  ہلاک ہو گئے- فا‍ ئرنگ میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں-

بیلجیئم کے پراسیکیوٹر نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ لیگئی شہر کے ہائی اسکول کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب ایک مسلح شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی اور پھر ایک خاتون کو یرغمال بنا کر قریب کے اسکول میں چھپ گیا-

حملہ آور نے جس خاتون کو یرغمال بنایا تھا وہ اسی اسکول کی ملازمہ تھی- پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا- بیجلیم کے سیکورٹی حکام واقعے کی دہشت گردی کے تناظر میں تحقیقات کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں