اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

زیمبابوے کے صدر پر قاتلانہ حملے کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ نے زیمبابوے کے صدر پر ہونے والے ناکام قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۵۵
تاریخ اشاعت: 19:16 - June 24, 2018

زیمبابوے کے صدر پر قاتلانہ حملے کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زیمبابوے کے صدر امرسن منانگا گوا، ہفتے کے روز جنوبی شہر بوالا وایو میں ایک انتخابی جلسے کے اختتام پر ہونے والے دھماکے میں بال بال بچ گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صدر منانگاگوا کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صدر منانگاگوا پر ناکام قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ عوام اور حکومت کی ہوشیاری کے نتیجے میں زیمبابوے میں عام انتخابات پورے امن و امان کے ساتھ منعقد ہوں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں