اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

رجب طیب اردوغان کی کامیابی پر ایران کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو ترکی کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۶۹
تاریخ اشاعت: 13:02 - June 25, 2018

رجب طیب اردوغان کی کامیابی پر ایران کی مبارکبادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں دونوں ہمسایہ اور برادر اسلامی ملکوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور ایران باہمی اتحاد کے ساتھ خطے میں جاری عدم استحکام ، تشدد اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی ممالک باہمی اتحاد اور تعاون کے ذریعہ مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔  صدر روحانی نے ترکی کےعوام کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی۔

ادھر پاکستان کے صدر ممنون حسین نے بھی اپنے ایک پیغام میں رجب طیب اردوغان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ کل ہونے والے انتخابات میں صدررجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر اپنے حریفوں کو شکست دی انہوں نے اپنے حریفوں کے مدمقابل 53.1 فیصد ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ صدارتی انتخابات اگلے سال ہونے تھے لیکن رجب طیب اردوغان نے قبل از وقت الیکشن کا اعلان کرکے دونوں انتخاب ایک ساتھ کرانے کا فیصلہ کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں