ایران کی حمایت کے بغیر دہشت گردوں پر قابو نہیں پایا جاسکتا تھا، شام

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ اگر ایران کی حمایت نہ ہوتی تو شام میں دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیابی نہیں ملتی۔
خبر کا کوڈ: 1690
تاریخ اشاعت: 26 June 2018 - 23:04 - 17September 2639

ایران کی حمایت کے بغیر دہشت گردوں پر قابو نہیں پایا جاسکتا تھا، شاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے منگل کے روز بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات میں کہا کہ ایران کی حمایت کی بدولت شام کی حکومت اپنے ملک کے علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوئی ہے اور دہشت گردوں کو شکست ہوئی ہے۔

انھوں نے ایران اور شام کے خلاف غلط پروپیگنڈے کا مقصد بھی ان دونوں ملکوں کی کامیابیوں کو روکنا قرار دیا اور کہا کہ سب جانتے ہیں کہ خلیج فارس کے کن ممالک نے شامی عوام کے مقابلے میں مسلح گروہوں اور دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کیا اور ان کی مالی مدد کی۔

اور یہی ممالک ایران سے شامی عوام اور حکومت کی دوستی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس ملاقات میں بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بھی کہا کہ شام کے لئے ایران کی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رہے گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً