اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
آج گیارہ ذی قعدہ دنیا بھر کے اہل تشیع کے آٹھویں امام حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۹۶۶
تاریخ اشاعت: 9:33 - July 25, 2018

حضرت امام رضا (ع)کی ولادت باسعادت مبارک ہومقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن وسرور ہے -

اس پرمسرت موقع پر ایران کے سبھی شہروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور لوگ جگہ جگہ مٹھائیاں اور شربت تقسیم کرکے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کررہے ہیں - ہمارے نمائندے نے مشہد مقدس سے خبردی ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں ایرانی اور غیر ملکی زائرین مشہد مقدس پہنچ چکے ہیں اور امام رضاعلیہ السلام کے حرم میں حاضری دے کر انہیں ان کے جشن ولادت کی مبارکباد پیش کررہے ہیں -

اطلاعات ہیں کہ بہت سے زائرین سیکڑوں کلو میٹر دور سے پیدل چل کر اور اپنے ہاتھوں میں پھولوں کے گلدستے لے کر حرم پہنچے ہیں اور یہ سلسلہ آج رات تک جاری رہس گا - امام رضا علیہ السلام کے حرم میں گذشتہ دس روز سے ہی عشرہ کرامت کی مناسبت سے محفلوں اور سیمیناروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران مقررین نے امام رضاعلیہ السلام اور ان کی خواہرگرامی حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کی بابرکت حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی -

یکم ذی القعدہ جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت سے گیارہ ذی القعدہ حضرت امام رضاعلیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت تک کے ایام کو عشرہ کرامت کے طور پر منایا جارہا ہے - مشہد مقدس اس وقت زائرین اور عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت سے چھلک رہا ہے اور ہر طرف جشن کا سماں ہے حرم مطہر کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے -

قم میں بھی جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں فرزند رسول حضرت امام رضاعلیہ السلام کا جشن ولادت باسعادت انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس میں دسیوں ہزار زائرین اور عقیدت مند شریک ہیں - قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم  مطہر کو بھی بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور جشن  کا سلسلہ آج رات تک جاری رہےگا- عراق کے مقدس مقامات سے بھی خبریں ہیں کہ آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں آفتاب عالم تاب کا جشن ولادت عراقی اور غیر ملکی زائرین کی شرکت سے بہت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے - پاکستان اور ہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ اس پر مسرت موقع پر ہر جگہ محفلوں اور جشن کا  اہتمام کیا گیا ہے -

مقدس دفاع نیوز ایجنسی  اس پر مسرت موقع پر اپنے تمام ناظرین، سامعین، قارئین اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں اور حریت پسند انسانوں کو حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتا ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں