16 October 2024

ٹرمپ پچھلے معاہدوں پر عملدرآمد کا ثبوت پیش کریں، ایران

مذاکرات کے لئے امریکی صدر کی پیش کش کے جواب میں ایران نے کہا ہے کہ ٹرمپ پہلے گزشتہ معاہدوں کی پابندی کا ثبوت پیش کریں۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۶۸
تاریخ اشاعت: 22:47 - July 31, 2018

ٹرمپ پچھلے معاہدوں پر عملدرآمد کا ثبوت پیش کریں، ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ روابط کی اسٹریٹیجک کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے ٹرمپ کی پش کش کے جواب میں کہا ہے کہ امریکی صدر پہلے بین الاقوامی قوانین کا احترام اور گزشتہ معاہدوں کی پابندی کا ثبوت دیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کی شام  وائٹ ہاؤس میں اطالوی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ وہ ایرانی حکام کے ساتھ بغیر کسی پیشگی شرط کے ہر وقت مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

ان کی اس پیش کش کے جواب میں ایران کی خارجہ روابط کی اسٹریٹیجک کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات اور امریکی حکام کی پیمان شکنی کے تلخ تجربے کے پیش نظر ٹرمپ کی یہ پیش کش ہماری نظر میں کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں