16 October 2024

ایران آسیان کے ساتھ دوستی اور تعاون کے سمجھوتے میں شامل

اسلامی جمہوریہ ایران نے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کے ساتھ دوستی اور تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کردیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۰۹۷
تاریخ اشاعت: 23:08 - August 02, 2018

ایران آسیان کے ساتھ دوستی اور تعاون کے سمجھوتے میں شاملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسیان کے تمام ملکوں کی جانب سے دوستی اور تعاون کے سمجھوتے میں ایران کی شمولیت کی بھرپور حمایت، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں اہم اور موثر طاقت کی حیثیت سے ایران کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ نے کچھ عرصے قبل آسیان کے ساتھ دوستی اور تعاون کے معاہدے ٹی اے سی میں شمولیت کی منظوری دی تھی۔

یہ معاہدہ فروری انیس سو چھیہتر میں طے پایا تھا اور اب تک دنیا کے تیس ممالک  اس معاہدے میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ویتنام، کمبوڈیا، فلپائن، سنگاپور، میانمار، لاؤس اور برونئی آسیان کے رکن ممالک ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں