اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مجھ پر قاتلانہ حملہ امریکہ نے کرایا ہے، صدر وینیز ویلا

وینزویلا کے صدر نکولس میدورو اپنے اوپر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کولمبیا اور امریکہ پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں بیٹھے بعض نامعلوم لوگوں نے حملے کی فنڈنگ کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۱۲۶
تاریخ اشاعت: 16:36 - August 05, 2018

مجھ پر قاتلانہ حملہ امریکہ نے کرایا ہے، صدر وینیز ویلامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فوجی پریڈ کے دوران قوم سے براہ راست خطاب کے دوران ہونے والے ناکام قاتلانہ حملے کے بعد اپنے ایک بیان میں صدر نکولس میدورو نے کہا کہ اس حملے میں دائیں بازو کی جماعت ملوث ہے جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔وینزویلا کےصدر نکولس میدورو نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کولمبیا میں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کی مالی معاونت کرنے والے اور کئی منصوبہ ساز فلوریڈا میں رہتے ہیں - انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ انتظامیہ اس کیس میں معاونت کرے گی۔

وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں صدر نکولس میڈورو پر نیشنل گارڈز کی تقریب سے خطاب کے دوران بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں صدر میڈورو محفوظ رہے جب کہ نیشنل گارڈز کے سات اہلکار زخمی ہو گئے۔

وینزویلا کے وزیر اطلاعات کے مطابق ڈرون کے ذریعے دھماکہ اس وقت کیا گیا جب صدر میڈورو نیشنل گارڈز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کے قریب دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرون گرائے گئے۔

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں