انڈونیشیا میں زلزلہ 82 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں آنے والے زلزلے میں ہلاک افراد کی تعداد 82 ہو گئی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 2127
تاریخ اشاعت: 06 August 2018 - 17:53 - 28October 2639

انڈونیشیا میں زلزلہ 82 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا میں سیاحت کے لیے مشہور جزیرے لومبوک میں 7 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ 15 سیکنڈ سے زائد تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 82  افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی اور بے گھرہوگئے زلزلہ سے متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کی وجہ سے جزیرے پر نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا، متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا، بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔

انڈونیشین ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی تاہم اس بات کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی کے مشرق میں واقعے اس جزیرے لومبوک میں گزشتے ہفتے بھی 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے باعث 16 افراد ہلاک اور سیکڑو ں زخمی ہوگئے تھے۔

 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں