گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ہالینڈ کے ناظم الامور کی طلبی

پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔
خبر کا کوڈ: 2237
تاریخ اشاعت: 21 August 2018 - 12:54 - 12November 2639

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ہالینڈ کے ناظم الامور کی طلبیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش پر ہالینڈ کے ناظم الامورکو گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا جس کی وفاقی کابینہ نے بھی شدید مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کو بھی اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے اور پاکستانی سفیرکو او آئی سی ممبر ممالک سے مل کر معاملہ اٹھانے کو کہا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں گستاخانہ خاکوں پر احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً