مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز کی سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری ہیں یمنی فورسز نے سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زالزال 2 نامی میزائل داغے۔
یمنی فوجی ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے جیزان کے مشعل اور ملحمہ علاقوں میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پرزلزال 2 نامی میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے-
پیغام کا اختتام/