02 February 2025

تنگ آمد بہ جنگ آمد کے بعد امریکی فوجی کا قتل

افغانستان کے مشرقی علاقے میں آرمی بیس میں ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۷۱
تاریخ اشاعت: 17:12 - September 04, 2018

تنگ آمد بہ جنگ آمد کے بعد امریکی فوجی کا قتلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے مشرقی علاقے میں آرمی بیس میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا، زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نیٹو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ بیس میں موجود فوجیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہوئی تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں کئی امریکی فوجیوں نے کئی سالہ جنگ سے تنگ آکر خودکشی کی ہے یا پھر اپنے ساتھی فوجی اور افغان فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں