اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ملائیشیا میں ہم جنس پرستی کی سزا سرعام کوڑے

ملائیشیا میں شرعی عدالت کے حکم پر دو ہم جنس پرست خواتین کو سر عام کوڑے مارے گئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۷۵
تاریخ اشاعت: 17:37 - September 04, 2018

ملائیشیا میں ہم جنس پرستی کی سزا سرعام کوڑےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ملائیشیا کی شرعی عدالت نے 22 اور 32 سالہ  خواتین کو ہم جنس پرستی میں ملوث پائے جانے پر سرعام چھ چھ بار کوڑے لگانے اور 3 ہزار 300 رنگٹ جرمانے کی سزا سنائی تھی جس پر خواتین کو سیکڑوں افراد کی موجودگی میں کوڑے مارے گئے۔

رواں برس اپریل میں اسلامک انفورسمنٹ فورس کے افسران نے دونوں خواتین کو عوامی مقام پر کھڑی کار میں قابل اعتراض حالت میں پائے جانے پر حراست میں لیا تھا اور اسلامی قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں شرعی عدالت میں پیش کیا تھا۔

حکومت کے ترجمان کا کہنا ہےکہ سرعام سزا دینے کا مقصد لوگوں کو عبرت دلانا ہے، یہ طریقہ جرائم کے پھیلاؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں مجرموں کو سزا دینے کے لیے روایتی چمڑے کے کوڑوں کے بجائے باریک اور لچکدار چھڑی استعمال کی جاتی ہے جس کی ضرب کوڑے کی طرح ہی تکلیف دہ ہوتی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں