02 February 2025

پاکستانی قونصل خانے کے سیکیورٹی مسائل کو حل کرنے پر تاکید

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کیا اور منصب سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے افغانستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۷۸
تاریخ اشاعت: 18:02 - September 04, 2018

پاکستانی قونصل خانے کے سیکیورٹی مسائل کو حل کرنے پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں پاک افغان وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے سیکیورٹی مسائل پر بھی گفتگو کی۔

صلاح الدین ربانی نے قونصل خانے کی سلامتی کو لاحق خطرات اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کو 28 اگست سے پہلے والی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ شاہ محمود قریشی نے پاک افغان امن منصوبے کے تحت افغانستان میں قیام امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز کو پاکستان نے افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کردیا تھا۔ صوبے ننگرہار کے گورنر حیات اللہ حیات نے 29 اگست کو قونصل خانے پر دھاوا بولا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کی وجہ سے قونصل خانہ بند کیا گیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں