مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چین نے ایک ماہ کے دوران ایران سے روزانہ874000بیرل تیل درآمد کیا۔جبکہ جنوری سے اگست تک 165.57ملین بیرل تیل درآمد کیا گیا۔
2017کے دوران چین نے ایران سے229.99ملین بیرل تیل درآمد کیا۔ چینی تیل صاف کرنے والی ریفائنری سینوپیک اور پیٹرو چائنا کا کہنا ہے کہ ایران سے خام تیل درآمد کرنے سے امریکی پابندیاں متاثر نہیں ہونگی۔
سینوپیک کے ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ہم 2018میں تیل کی خریداری کے لیے معاہدے کے تحت تیل کی خریداری جاری رکھیں گے کیونکہ اگر ہم تیل کی درآمد معطل کردیتے ہیں تو اس سے کمپنی کا کاروبار متاثر ہوگا ہم ایرانی تیل پر انحصار کرتے ہیں۔ کیونکہ کئی چینی ریفائنریاں ایرانی تیل استعمال کرتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کے باوجود چین ایران سے تیل درآمد کرنے والا سب سے بڑا خریدار رہے گا۔ بیجنگ نے یہ کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت میں پابندیاں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔
ادھر امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق چار نومبر سے ہوگا۔ اگر بعض ممالک نے ایرانی تیل کی خریداری بند نہ کی تو انھیں مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پیغام کا اختتام/