16 October 2024

سی ایف ٹی میں ایران کی شمولیت کا بل منظور

ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے عالمی معاہدے سی ایف ٹی میں ایران کی شمولیت کے بل کی منظوری دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۴۲
تاریخ اشاعت: 19:46 - October 07, 2018

سی ایف ٹی میں ایران کی شمولیت کا بل منظورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ میں اتوار کے روز ہونے والی رائے شماری میں ایک سو بیس ارکان نے سی ایف ٹی میں شمولیت کے بل کی مخالفت میں اور ایک سو تینتالیس نے حق میں ووٹ دیئے۔  

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس آن منی لانڈرنگ ایک عالمی ادارہ ہے جو جی- سیون ممالک کی درخواست پر انیس سو نواسی میں بنایا گیا ہے۔

اس ادارے کا مقصد ان ممالک پر نظر رکھنا اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ہے جو دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں تعاون نہیں کرتے اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیئے گئے دہشت گردوں کے ساتھ مالی تعاون کرتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں