اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ غلط بیانی سے کام نہ لے: پاکستانی وزیر خزانہ

امریکہ جہاں پاکستان کی سکیورٹی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اب وہ پاکستان کے اقتصادی امور میں بھی لب کشائی کرنے لگا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۰۲
تاریخ اشاعت: 12:31 - October 14, 2018

امریکہ غلط بیانی سے کام نہ لے: پاکستانی وزیر خزانہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا چینی قرضوں سے کوئی تعلق نہیں، امریکی دفتر خارجہ کا اس حوالے سے بیان سو فیصد غلط ہے۔

اسد عمر کا اس موقع پرکہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے قرض دینے کے لیے قومی سلامتی سمیت اگر کوئی بھی ناقابل قبول شرائط رکھیں تو معاہدہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے سی پیک سمیت پاکستان کے ذمے واجب الادا مجموعی قرضوں کی تفصیل مانگی ہے، ہوسکتا ہے اس سے قرض لیے بغیر گزارا ہوجائے مگر مشکل زیادہ ہوگی۔

واضخ رہے کہ امریکہ نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان کو چینی قرضوں کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑاہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں