اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ

طالبان نے مشرقی افغانستان کے صوبے لوگر میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۶۳
تاریخ اشاعت: 11:27 - October 24, 2018

افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، طالبان نے مشرقی افغانستان کے لوگر نامی صوبے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔

ہیلی کاپٹر پر «خروار» نامی شہر میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ گرکر تباہ ہوا۔

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ امریکی ہیلی کاپٹر لوگر صوبے کے خروار نامی گاؤں پر حملہ کرنے جا رہا تھا، جسے طالبان نے کارروائی سے قبل ہی مار گرایا۔

امریکی حکام حادثے کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات بیان کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسی علاقے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹرمار گرایا گیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں