اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ میں فائرنگ، چھپن افراد ہلاک و زخمی

امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم چھپن افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۹۴
تاریخ اشاعت: 21:53 - October 27, 2018

امریکہ میں فائرنگ، چھپن افراد ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے و الے امریکی مرکز گن وائیلینس آکارئیو کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں فائرنگ کے اکسٹھ واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ریاست نیو جرسی، پینسلوانیا، نیومیکسیکو، نیویارک اوھایو اور فلوریڈا  میں پیش آئے۔

ان واقعات میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک امریکہ میں فائرنگ کے سینتالیس ہزار واقعات ریکارڈ پر آئے جن میں بارہ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تئیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں