16 October 2024

سامراجی سازشوں کا مقابلہ کرنے پر ایرانی بحریہ کے کمانڈر کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی نے علاقے میں عالمی سامراج خاص طور پر امریکا کی سازشوں کا مقابلہ کرنے پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۱۳
تاریخ اشاعت: 17:19 - November 12, 2018

سامراجی سازشوں کا مقابلہ کرنے پر ایرانی بحریہ کے کمانڈر کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی نے ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور سے ملاقات میں سمندری علاقوں پر توجہ کی اہمیت اور امریکا کی زیرسرکردگی عالمی سامراج کا مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی پر تاکید کی۔

ایڈمرل خانزادی نے ایرانی بحریہ کی طاقت و توانائی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ آج یہ فورس علاقے میں موثر ثابت ہونے اور باصلاحیت جوانوں کے اعتبار سے خطے کی صف اول کی بحریہ شمار ہوتی ہے۔

ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام مہدی مہدوی پور نے بھی رہبرانقلاب اسلامی کی نگاہ میں ہندوستان کی اہمیت اور برصغیر کے معاملات پر ان کی گہری نظر کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور خاص طور پر برصغیر ہند میں ایران کا ثقافتی اثر بہت زیادہ ہے اور ہندوستان میں اسلامی تفکر کے حوالے سے ایک لاکھ سے زائد کتابیں موجود ہیں۔

انہوں نے ایران اور ہندوستان کے درمیان ثقافتی اور تہذیبی اشتراکات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایران کے لئے اسٹریٹجیک اہمیت رکھتا ہے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی بحرھند کے ساحلی ملکوں آئی او این ایس کے دسویں اجلاس میں شرکت کے لئے ایک دفاعی وفد کے ہمراہ اتوار کو نئی دہلی پہنچے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں