پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرےگا: صدرپاکستان

پاکستان کے صدرنے کہا ہے کہ نہ اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں اور نہ ہی تحفظ ناموس رسالت قانون بدلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 3067
تاریخ اشاعت: 18 November 2018 - 23:37 - 07February 2640

پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرےگا: صدرپاکستانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، گورنر ہائوس لاہور میں علمائے کرام کے وفد سے ملاقات میں پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے واضح کیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیل کے بارے میں مسلم امہ کے موقف سے مکمل طورپر متفق ہے۔

ڈاکٹرعارف علوی نے مزید کہا کہ حکومت تحفظ ناموس رسالت قانون میں کسی قسم کی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتی، 295 سی کا غلط استعمال روکنے کیلئے علماء سے رہنمائی لیں گے۔

صدر پاکستان نے کہا کہ مدارس اور مساجد کے رجسٹریشن میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں