قیام امن کے لیے ایران کی کوششوں کا خیر مقدم

حکومت افغانستان نے اپنے ملک میں قیام امن کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 3342
تاریخ اشاعت: 02 January 2019 - 23:54 - 22March 2640

قیام امن کے لیے ایران کی کوششوں کا خیر مقدممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو آفس کے ایک ترجمان فریدون خوزون نے ایران کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران،  بین الافغانی مذاکرات میں سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ایران نے قیام امن کے حوالے سے کی جانے والے کوششوں سے حکومت افغانستان کو تفصیل سے آگاہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے گزشتہ دنوں کابل کا دورہ کر کے افغان حکام کو قیام امن کے حوالے سے  تہران کی کوششوں سے آگاہ کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً