اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

حکومت ہندوستان کی اقتصادی اصلاحات کے خلاف مزدوروں اور محنت کشوں کی ملک گیر ہڑتال

ہندوستان میں مزدوروں اور محنت کشو ملازمین نے مودی حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے خلاف احتجاج کے طور پر منگل کو ملک گیر ہڑتال کی۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۷۷
تاریخ اشاعت: 22:29 - January 08, 2019

حکومت ہندوستان کی اقتصادی اصلاحات کے خلاف مزدوروں اور محنت کشوں کی ملک گیر ہڑتالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت کی اقتصادی اصلاحات سے متعلق پالیسیوں کے خلاف دس مرکزی مزدور تنظیموں کے اعلان پر منگل کو ہونے والی ہڑتال کا اثر ملک بھر میں دیکھا گیا اور صنعتی علاقوں میں کام کاج نہیں ہوا جبکہ بینکنگ، انشورنس، کانکنی، بجلی، تعلیم، نقل و حمل اور صحت سے متعلق خدمات متاثر رہیں۔

اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں بینکنگ، انشورنس، کوئلہ اور دیگر کانکنی، پٹرولیم، ڈاک، ٹیلی کمیونکیشن، انجینئرنگ، مینوفیکچرنگ، اسٹیل، ہیلتھ، سیکورٹی، ایجوکیشن، واٹر سپلائی، روڈ ٹرانسپورٹ، مرکز اور ریاستی حکومت کے ملازمین اور آٹو- ٹیکسی سے منسلک سیکٹروں میں ہڑتال کا خاصا اثر رہا۔

دس مرکزی مزدور یونین کے اعلان پر منعقدہ دو روزہ ہڑتال کا منگل کو پہلا دن ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں