وارسا اجلاس میں بیشتر ممالک کی عدم شرکت

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ وارسا اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔
خبر کا کوڈ: 3484
تاریخ اشاعت: 21 January 2019 - 20:29 - 10April 2640

وارسا اجلاس میں بیشتر ممالک کی عدم شرکتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فیڈریکا موگرینی نے پیر کے روز برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ وہ وارسا اجلاس میں شرکت کرنے کے بجائے ادیس ابابا میں افریقی یونین کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔

امریکہ کے اس دعوے کے باوجود کہ وارسا اجلاس میں دسیوں ملکوں کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، مختلف ملکوں نے اس اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانس نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں بہت معمولی سطح پر شرکت کی جائے گی جبکہ جرمنی اور برطانیہ نے شرکت کے لئے اب تک اپنی آمادگی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ کے ایران مخالف وارسا اجلاس میں یورپی ممالک شرکت نہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں