ابوبکر البغدادی امریکہ کے پاس

امریکہ دہشتگرد گروہوں کو اپنے مفادات کیلئے مالی اور فوجی امداد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے سرغنوں کوتحفظ فراہم کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 3713
تاریخ اشاعت: 26 February 2019 - 20:41 - 16May 2640

ابوبکر البغدادی امریکہ کے پاسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے حسن سالم کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنے ابو بکر بغدادی کو امریکہ تحفظ فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابو بکر بغدادی اس وقت عراق کے مغربی صحراء میں ہے اور امریکہ اس کی حفاظت کررہا ہے۔

اس سے قبل برطانوی اخبار سان نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ممکنہ طور پر بغدادی چاڈ یا پھر نائیجر کے قریب روپوش ہو گیا ہے جہاں سے وہ اس بار دہشت گردوں کو افریقہ میں جمع کرنے کی کوشش کرے گا۔

واضح رہے کہ شام اور عراق میں داعش کو ہونے والی زبردست شکست کے بعد ابو بکر البغدادی ڈرامائی طور پر روپوش ہو گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں