مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک اپنے وعدوں اور معاہدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اور ایران ان کا مزید انتظار نہیں کرےگا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد یورپی ممالک نے بہت سے وعدے اور معاہدے کئے لیکن وہ اپنے وعدوں اور معاہدوں پرعمل کرنے میں ناکام رہے اس لئے انھیں یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ ایران ان کا مزید انتظار کرےگا۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تجارتی، اقتصادی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔
پیغام کا اختتام/