مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سینیٹر عبدالقیوم خان نے اسلام آباد میں ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی تیل کے خریداروں کو دی گئی چھوٹ کی مدت میں توسیع نہ کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ امریکا کے اشتعال انگیز اقدامات سے علاقے میں بدامنی پھیل رہی ہے-
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق کسی بھی ملک کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسرے ملکوں پر اپنی مرضی یا پالیسی مسلط کرے-
عبدالقیوم خان نے کہا کہ امریکا ان ملکوں کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہا ہے جو اپنی پالیسیاں آزادانہ طریقے سے وضع کرتے ہیں اور امریکا کی تسلط پسندی کو قبول نہیں کرتے-
پیغام کا اختتام/