خطے میں امن و سلامتی غیر علاقائی طاقتوں کے انخلاء کے بعد ہی ممکن ہوگی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے خطے میں امریکہ کے دہشت گردانہ اور تحریک آمیز اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و سلامتی غیر علاقائی طاقتوں کے انخلاء کے بعد ہی ممکن ہوگی۔
خبر کا کوڈ: 4062
تاریخ اشاعت: 30 December 2020 - 00:22 - 21March 2642

خطے میں امن و سلامتی غیر علاقائی طاقتوں کے انخلاء کے بعد ہی ممکن ہوگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخآنی  نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں خطے میں امریکہ کے دہشت گردانہ اور تحریک آمیز اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و سلامتی غیر علاقائی طاقتوں کے انخلاء کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

ایڈمرل علی شمخانی نے خطے میں امریکی فوج کی نقل و حرکت میں اضافہ کو امریکہ کی  ماضی کی شرارتوں کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ امریکی اقدامات سے خطے میں عدم تحفظ کی صورتحال میں اضافہ ہوگا اور نقصان دہ غلط فہمیاں پیدا ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ خطے سے غیر علاقائی طاقتوں کے انخلاء کے بعد ہی خطے میں امن و استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔ امریکہ خطے میں عدم استحکام اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً