اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ مصباح یزدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم دین اور جامعہ مدرسین کے رکن مرحوم آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۰۷۷
تاریخ اشاعت: 2:01 - January 03, 2021

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ مصباح یزدی کے انتقال پر تعزیتی پیغاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم دین ، خبر گان کونسل اور جامعہ مدرسین کے رکن مرحوم آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کو ممتاز مفکر ، لائق مدیر اور حق گوئی کے سلسلے بےباک انسان قراردیتے ہوئے فرمایا: دینی بیداری ، شاگردوں کی تربیت ، دینی کتب کی تالیف اوردینی افکار کی پیدوار کے سلسلے میں مرحوم نے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔ مرحوم پرہیزگار اور پارسا انسان تھے وہ جوانی سے لیکر عمر کی آخری سانس تک اس نیک خصلت پر گامزن ر ہے۔ میں اپنے قدیم عزیز اور برادر کے غم میں سوگوار ہوں ۔مرحوم کے اہلخانہ، پسماندگان ، شاگردوں اور دوستوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں