رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کے پیکرپاک پر نماز جنازہ ادا کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح کے وقت مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کے پیکرپاک پر نماز جنازہ ادا کی۔
خبر کا کوڈ: 4078
تاریخ اشاعت: 03 January 2021 - 02:06 - 23March 2642

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کے پیکرپاک پر نماز جنازہ ادا کیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح کے وقت مرحوم آیت اللہ شیخ محمد تقی مصباح یزدی کے پیکرپاک پر نماز جنازہ ادا کی۔ اس کے بعد مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کے پیکر پاک کو طواف کے لئے حرم مطہر شاہ عبدالعظیم لے جایا گيا۔ اطلاعات کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے ممتاز عالم دین اور جامعہ مدرسین کے رکن آیت اللہ مصباح کا کل رات انتقال ہوگيا تھا ۔ مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کے پیکر پاک کو  حرم مطہر شاہ عبدالعظیم کا طواف کروانے کے بعد قم منقتل کیا جائےگا ۔ جہاں مرحوم کے پیکر پاک  کو حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں سپرد خاک کردیا جائےگا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً