16 October 2024

عالمی سامراجی طاقتیں قابل اعتماد اور بھروسہ نہیں/ اندرونی استحکام پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عالمی سامراجی طاقتوں کے غرور و تکبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں قابل اعتماد اور بھروسہ نہیں ہیں ہمیں اپنی اندرونی طاقت کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۶۹
تاریخ اشاعت: 22:00 - January 24, 2021

عالمی سامراجی طاقتیں قابل اعتماد اور بھروسہ نہیں/ اندرونی استحکام پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عالمی سامراجی طاقتوں کے غرور و تکبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی  طاقتیں قابل اعتماد اور بھروسہ نہیں ہیں ہمیں اپنی اندرونی طاقت کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔

ایرنی اسپیکر نے چیمبر آف کامرس ، صنعتوں ، کانوں اور زراعت کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے اقتصادی اور معاشی شعبہ میں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور کورونا وائرس نے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی بے بسی کو نمایاں کردیا ہے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہمیں ان سامراجی حکومتوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے جن کے اندر غرور اور تکبر پایا جاتا ہے ہمیں مختلف شعبوں میں اپنی اندرونی طاقت اور قدرت کو مضبوط بنانے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمائش کے مطابق امریکہ ہمارا دشمن ہے اور ہمیں امریکہ کے بارے میں غفلت سے کام نہیں لینا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں