مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ طالبان کا سیاسی وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں تہران پہنچ گيا ہے۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ طالبان کا اعلی وفد پہلے سے طے شدہ پروگرام اور ایرانی وزارت خارجہ کی دعوت پر تہران پہنچا ہے۔انھوں نے کہا کہ طالبان کا سیاسی وفد تہران میں قیام کے دوران ایران کے مختلف حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کرےگا۔ ان ملاقاتوں میں افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔