مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن کے صوبہ مآرب اور الحدیدہ پر سعودی عرب کے تازہ وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں میں 13 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب نے تقریبا گزشتہ تین برس سے یمن پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ یمنی عوام نے باہمی اتحاد کے ساتھ سعودی عرب کو اس کے عزائم میں ناکام بنا دیا ہے لیکن سعودی عرب نے اس عرصہ میں یمن کو بہت بڑا جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو بالکل تباہ کردیا ہے۔ سعودی عرب کو یمن کے خلاف جارحیت میں امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے ۔
پیغام کا اختتام/