مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ۔ایران اور عراق کے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید ترقی اور فروغ ملے گا۔
ڈاکٹر ولایتی نے غیر ملکی ممالک کی عراق میں مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا حق ہے عواقی عوام اعلی ثقافت کے حامل ہیں ۔ ایران اور عراق کے تعلقات دوستانہ اور گہرے ہیں۔ ڈاکٹر ولایتی نے عراق میں مرجعیت کے نقش کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ عراق میں ہونے والے انتخابات اہم ہیں اور عراقی عوام اور حکومت کا مستقبل روشن و تابناک ہے۔ ایران و عراق کے تعلقات کو مزید فروغ ملےگا۔