پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4220
تاریخ اشاعت: 05 February 2021 - 02:44 - 25April 2642

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا گیا، بیلسٹک میزائل غزنوی 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور نیوکلیئر وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ کامیاب تجربہ پر صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے انجینئرز سمیت سائنسدانوں کو مبارک باد بھی دی۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں