پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقوں کا اختتام

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک 11 تربیلا میں اختتام پذیر ہو گئیں۔
خبر کا کوڈ: 4287
تاریخ اشاعت: 21 February 2021 - 17:18 - 11May 2642

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقوں کا اختتاممقدس دفاع نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق فوجی مشقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز خصوصی اہمیت کے حامل تھے، کارڈن اور سرچ آپریشن بھی شامل تھے، دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے آبادی والے علاقوں کی کلیئرنس کی مشقیں بھی کیں۔

فوجی مشقوں میں ترکی کی خصوصی فورسز اور پاکستان کی ایس ایس جی نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں میجر جنرل ایمری ٹانک کی سربراہی میں ترکی سے ایک اعلی سطحی فوجی وفد بھی شریک ہوا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً