اپ ڈیٹ: 20 June 2021 - 18:22
برازیل کی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق صدر لوئز ڈی سلوا کو 2022ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۵۳
تاریخ اشاعت: 20:43 - March 09, 2021

برازیل کے سابق صدر کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق صدر لوئز ڈی سلوا کو 2022ء کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ برازیلین سپریم کورٹ کے جسٹس ایڈسن فاشن کی جانب سے سابق صدر ڈی سلوا کی تمام سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے لوئز ڈی سلوا کے 4 کیسز وفاقی عدالت کو منتقل کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الزامات ثابت ہونے تک لوئز ڈی سلوا عہدہ سنبھالنے کے اہل ہوں گے، سپریم کورٹ کورٹ کا فل بنچ فیصلے پر نظر ثانی کرسکتا ہے جبکہ پراسیکیوٹر جنرل کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ادھر برازیلین قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق سپریم کورٹ کے فل بنچ کی جانب سے نظر ثانی کا امکان نہیں ہے۔

ڈی سلوا کے وکیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق صدرڈی سلوا بےقصور ہیں، ان کے خلاف غیرقانونی کیسز بنانے گئے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے مؤقف کی جیت ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر لوئز ڈی سلوا پرسرکاری آئل کمپنی میں کرپشن کے سنگین الزامات تھے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں