اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ڈاکٹرولایتی نے "بشار الاسد" کی خریت سے متعلق رہبر معظم کا پیغام شامی سفیر کے حوالے کیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تہران میں شام کے سفیر کے ساتھ ملاقات کی اور شام کے صدر " بشار اسد " کی صحت اور خیریت سے متعلق رہبر معظم کا پیغام شامی سفیر کے حوالے کیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۷۶
تاریخ اشاعت: 12:12 - March 16, 2021

ڈاکٹرولایتی نے مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تہران میں شام کے سفیر کے ساتھ ملاقات کی اور شام کے صدر " بشار اسد " کی صحت اور خیریت سے متعلق رہبر معظم کا پیغام شامی سفیر شفیق دیوب کے حوالے کیا۔ ڈاکٹر ولایتی نے اس ملاقات میں شام کے صدر کو شجاع اور بہادر قراردیتے ہوئے کہا کہ شامی صدر نے گذشتہ 8 برسوں میں شامی عوام کے دشمنوں کی تمام گھناؤنی سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنادیا اور شام پر مسلط کردہ ظالمانہ اور دہشت گردانہ عالمی جنگ میں شام کے استقلال کے سلسلے میں اہم نقش ایفا کیا۔ ولایتی نے کہا کہ سامراجی طاقتوں اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی محاذ کی فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داری ایفا کررہا ہے شام اور ایران کی دو قوموں اور حکومتوں کے درمیان تعلقات مضبوط و مستحکم اور اسٹراٹیجک ہیں ۔ ولایتی نے شام کے صدر بشار اسد کے معالجہ کے سلسلے میں ایران کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم شام بھیجنے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایران مشکل شرائط میں شام کے ساتھ کھڑا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں