16 October 2024

ایران اور روس کے عسکری اور دفاعی تعلقات میں اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران اور روس کے دفاعی اور عسکری تعلقات کے فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس 300 کے معاملے کے بعد ایران اور روس کے دفاعی اور عسکری تعلقات میں وسیع اور خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۸۰
تاریخ اشاعت: 17:56 - June 10, 2021

ایران اور روس کے عسکری اور دفاعی تعلقات میں اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران اور روس کے دفاعی اور عسکری تعلقات کے فروغ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس 300 کے معاملے کے بعد ایران اور روس کے دفاعی اور عسکری تعلقات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

صدر حسن روحانی نے سیرک علاقہ میں بجلی پلانٹ  کےافتتاح کے موقع پر اس پلانٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے اہلکاروں کی تلاش و کوشش اور زحمتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے جس پراجیکٹ کا افتتاح ہوا ہے یہ پراحیکٹ ایران اور روس کے دوستانہ اور قریبی تعلقات کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس ہمارا ایک اہم ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ ہمارے تعلقات دونوں ممالک کے عوام، خطے اور عالمی مسائل کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔  صدر روحانی نے کہا کہ روس کے صدر نے چند سال قبل ریل اور بجلی کے شعبوں میں باہمی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے تھے۔ ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایس 300 کے معاملے کے بعد ایران اور روس کے دفاعی اور عسکری تعلقات میں قابل توجہ اضافہ ہوا ہے ۔ روس اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں