اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کے سابق وزیر دفاع کا انتقال ہوگیا

امریکہ کے سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کا 88 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۷۶
تاریخ اشاعت: 15:33 - July 01, 2021

امریکہ کے سابق وزیر دفاع کا انتقال ہوگیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کا 88 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا ہے۔ ڈونلڈ رمزفیلڈ سابق صدر جارج بش جونیئر کے دور میں وزیر دفاع تھے۔اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ رمزفیلڈ کے اہلخانہ کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ڈونلڈ رمزفیلڈ کے دور میں افغانستان اور عراق جنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔ عراق کی ابو غریب جیل اور گوانتاناموبے میں قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کے واقعات کے سبب رمزفیلڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں